اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی نئی انتظامیہ کی اہم رکن کیتھرین المونتے ڈا کوسٹا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
کوسٹا نے یہ اقدام ایک عشرے پرانی **یہود مخالف سوشل میڈیا پوسٹ** کے منظر عام پر آنے کے بعد اٹھایا۔کوسٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سن 2000 اور 2012 کے دوران کی گئی اپنی پوسٹ پر افسردہ ہیں، اور یہ پوسٹ اینٹی ڈیفیمیشن لیگ نے شیئر کی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ پوسٹ ان کی موجودہ شناخت اور اقدار کی عکاس نہیں ہے، اور وہ بحیثیت یہودی بچوں کی ماں اس نظریے کی تائید نہیں کرتی۔کوسٹا کو نئے میئر کے آفس آف اپائنٹمنٹس کی سربراہ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا، لیکن ظہران ممدانی نے ان کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔یہ واضح رہے کہ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، اور ان کی انتظامیہ کے اس پہلے تنازعہ نے عوامی اور میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔