ستاروں اور سیاروں کے درمیان فرق دھندلا کرنے والا سیارہ دریافت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ماہرینِ فلکیات نے ناسا کے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے ایک انوکھا سیارہ دریافت کیا ہے

جس کی شکل لیموں جیسی ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ سیارہ نہ صرف اپنی غیر معمولی شکل کی وجہ سے منفرد ہے بلکہ یہ ستاروں اور سیاروں کے درمیان فرق کو دھندلا کر سکتا ہے۔اس سیارے کا نام PSR J2322-2650b رکھا گیا ہے اور یہ یونیورسٹی آف شیکاگو کے سائنس دانوں کی تحقیق میں سامنے آیا ہے، جو رواں ہفتے ’دی آسٹروفزیکل جرنل لیٹرز‘ میں شائع ہوئی۔ یہ سیارہ اپنے مرکزی ستارے سے تقریباً 10 لاکھ میل کے فاصلے پر گردش کرتا ہے، جو زمین اور سورج کے فاصلے سے تقریباً 100 گنا کم ہے۔ اس سیارے کا ایک سال صرف 7.8 گھنٹے پر مشتمل ہے، یعنی یہ انتہائی تیز رفتار سے اپنے ستارے کے گرد گھومتا ہے۔لیموں نما سیارے کا مرکزی ستارہ ایک پلسر ہے، جو تیزی سے گھومنے والا نیوٹرون ستارہ ہے۔ پلسر کی شدید کششِ ثقل کی وجہ سے یہ سیارہ بیضوی یا لیموں نما شکل اختیار کر گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سیارے کے ماحول میں ہیلیئم اور کاربن کی بڑی مقدار موجود ہے اور یہاں بہت تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جو اس کی حیرت انگیز نوعیت کو اور بھی بڑھا دیتی ہیں۔یہ دریافت فلکیات کے میدان میں ایک نیا انوکھا قدم ہے، کیونکہ اس طرح کے سیارے ستاروں اور دیگر سیاروں کے درمیان فرق کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں اور کائنات کی ساخت کے بارے میں نئے سوالات کو جنم دیتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں