بھارت میں ایک اور اداکارہ کے ساتھ ہجوم کی بدسلوکی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)بھارت میں اداکاراؤں کے ساتھ ہجوم کی جانب سے بدتمیزی اور ہراسانی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ چند روز قبل ہی معروف اداکارہ ندھی اگروال کو تقریب سے واپسی پر مداحوں نے گھیر لیا تھا، جس کے دوران ان کے لیے چند قدم کا فاصلہ طے کرنا بھی مشکل ہو گیا تھا۔ تاہم، ان کے سیکیورٹی گارڈز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں گاڑی تک محفوظ پہنچایا۔

اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نامور بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کو بھی اسی نوعیت کی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ حیدرآباد میں ایک آؤٹ لیٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھیں، جہاں سے واپس جاتے وقت مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔ اس دوران ان کے لیے اپنی گاڑی تک پہنچنا مشکل ہو گیا، لیکن ان کے سیکیورٹی گارڈز نے انہیں محفوظ طریقے سے گاڑی تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے مداحوں کے اس رویے پر شدید تنقید کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ فنکار بھی انسان ہیں اور مداحوں کو اپنی حدود کا احترام کرنا چاہیے۔

بھارتی میڈیا میں اکثر ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، خاص طور پر ایئرپورٹس یا کسی تقریب کے دوران جب مداح اداکاراؤں یا اداکاروں سے سیلفی لینے یا آٹوگراف کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ فنکاروں کی حفاظت اور احترام کو یقینی بنانا کس حد تک ضروری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں