جنید صفدر کی دوسری شادی کب ہوگی ؟تاریخ سامنے آگئی؟دلہن کون ؟

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)لاہور میں حالیہ دنوں ایک اہم شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جس کے مطابق پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر، سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔

یہ افواہیں اس وقت درست ثابت ہو گئیں جب شیخ روحیل اصغر نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے آنے والی تقریبات کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔ صحافی شازیہ ذیشان سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ شانزے، جنید صفدر کی بہن ماہ نور صفدر کی قریبی دوست ہیں اور اکثر ایک دوسرے کے گھروں میں آتی جاتی رہتی ہیں۔

شیخ روحیل اصغر نے بتایا کہ شانزے کی مریم نواز سے ملاقاتیں معمول کی بات تھیں، اور غالباً اسی وجہ سے وزیراعلیٰ نے ان کے والد سے شادی کے معاملے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کے بیٹے نے مشورہ کیا تو انہوں نے اسے اللہ کی طرف سے نعمت قرار دیتے ہوئے رشتہ قبول کر لیا۔

مزید بتایا گیا کہ شادی کی تاریخیں 16، 17 اور 18 جنوری مقرر کی گئی ہیں۔ مشترکہ مہندی اور ولیمہ شریف خاندان کی جانب سے جاتی امرا میں ہوں گے، جبکہ دلہن کے خاندان کی جانب سے استقبالیہ لاہور کے لیک سٹی گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد کیا جائے گا۔

شیخ روحیل اصغر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شانزے ان کی تین پوتیوں میں سے تیسری ہیں جو اس سال شادی کر رہی ہیں، اور توقع ہے کہ یہ تقریب تمام روایتی اہتمام کے ساتھ شاندار ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ جنید صفدر کی دوسری شادی ہے۔ انہوں نے پہلی شادی 2021 میں سیف الرحمن کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے کی تھی، جس میں لندن میں نکاح اور لاہور و اسلام آباد میں متعدد تقریبات شامل تھیں۔ یہ جوڑا 2023 میں علیحدہ ہو گیا اور جنید صفدر نے اکتوبر 2023 میں انسٹاگرام کے ذریعے طلاق کا اعلان کیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں