بھارت میں مذہبی عدم برداشت عروج پر، کرسمس کی چھٹی بھی ختم 

بھارت میں مذہبی عدم برداشت عروج پر، کرسمس کی چھٹی بھی ختم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو ایک اور متنازع فیصلے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ریاستی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں کرسمس کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ اس دن سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کی جائیں۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کے مختلف حصوں میں مسیحیوں کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں۔
سیاسی جماعت کانگریس کی ترجمان سوپریا شرینات نے اس اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت مذہبی اقلیتوں کے خلاف منظم رویہ اپنا رہی ہے اور ملک میں نفرت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق عالمی برادری بھی بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کرسمس کی چھٹی ختم کرنا نہ صرف اقلیتوں کے مذہبی حقوق کے منافی ہے بلکہ اس سے مسیحی برادری میں خوف اور عدم تحفظ بھی بڑھ رہا ہے۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں