افغانستان میں ذاتی آزادی مزید محدود، ڈاڑھی منڈوانے پر گرفتاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں طالبان کی جانب سے ایک اور سخت کارروائی سامنے آئی ہے، جہاں ڈاڑھی منڈوانے کے الزام میں ایک شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق طالبان کے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاروں نے منگل کے روز امین اللہ عزیزی نامی شخص کو گرفتار کیا، جس کے بعد سے اس کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ نہ تو اس کی رہائی کی خبر ہے اور نہ ہی یہ واضح کیا گیا ہے کہ اسے کہاں منتقل کیا گیا ہے۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ہرات میں اس سے قبل بھی کئی شہریوں کو ڈاڑھی منڈوانے پر طالبان کے سخت رویے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ بعض افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ تاہم اس حالیہ واقعے پر طالبان حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان حکومت کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے ایسے ضوابط نافذ کر رکھے ہیں جن کے تحت مردوں کو ڈاڑھی منڈوانے سے روکا گیا ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد سے طالبان نے ملک بھر میں سخت سماجی اور مذہبی قوانین نافذ کیے ہیں، جن پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں بارہا تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں