صرف ایک کلک اور واٹس ایپ ہیک! صارفین کے لیے بڑا الرٹ

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  سیکیورٹی محققین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز نے واٹس ایپ کے انکریپشن میں دخل اندازی کے بغیر اکاؤنٹ ہیک کرنے کا راستہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

گھوسٹ پیئرنگ نامی جعلسازی واٹس ایپ کے فیچر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین کو ان کے اکاؤنٹ ایسے ڈیوائس سے جوڑنے کے لیے چکمہ دیتے ہیں جس کو ہیکرز کنٹرول کر رہے ہوتے ہیں، جس کے بعد ان ہیکرز کو پیغامات، تصاویر، ویڈیو اور وائس نوٹس تک رسائی ہوجاتی ہے۔ ہیکرز اکاؤنٹ کو قابو میں لینے کے بعد کانٹیکٹس کو میسج بھیج سکتے ہیں تاکہ ہیکنگ کی مزید کوششیں کی جا سکیں۔ یہ جعلسازی صرف ایک میسج کے ذریعے کی جاتی ہے جو بظاہر متاثرہ شخص کو اس کے کسی جاننے والے کے پاس سے موصول ہوتا ہے، میسج میں ایک لنک ہوتا ہے جو صارف کو تصویر دکھانے کا بتاتا ہے لیکن حقیقت میں وہ صارف کو ایک جعلی فیس بک لاگ اِن پیج میں لے جاتا ہے جو ہیکرز کو ان کے فون میں گھسنے میں مدد دیتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں