پاکستان یمن میں امن و استحکام کے لیے سعودیہ و یو اے ای کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،دفتر خارجہ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان نے یمن میں امن قائم کرنے کی عالمی اور علاقائی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور اس معاملے پر گہری نظر رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان یمن میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور سعودی عرب کی قیادت میں سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے امید ظاہر کی کہ یہ کوششیں یمن میں دیرپا امن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور زور دیا کہ یمن کی علاقائی سالمیت کا احترام سب کے لیے ضروری ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ فریقین کو ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں اور تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی اور جنوبی یمن میں عبوری کونسل کے مسلح گروہوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے، جس کے باعث جزیرہ سقطری اور دیگر علاقوں میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ ان جھڑپوں کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام فریقین متفقہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کریں گے تاکہ ملک میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں