سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا قومی کانفرنس بلانے کا اعلان

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے ملک میں سیاسی ماحول کو پرسکون بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے قومی سطح کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ کانفرنس اگلے ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہوگی، اور اس کے مقام اور وقت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کانفرنس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی تحریک تحفظ پاکستان کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دے گی۔

کانفرنس کے دوران قانون دان، پارلیمانی ارکان، دانشور اور ٹیکنوکریٹس ملک کی سیاسی صورتحال پر اپنے نقطہ نظر پیش کریں گے۔ فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی نے دعوت کے لیے سیاسی رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد سیاسی بحران کے حل کے لیے رہنماؤں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور قومی جماعتوں کے درمیان موثر رابطہ قائم کرنا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی مسائل کے بہتر حل کے لیے تمام مکتبہ فکر کے نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے، اور تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنا ہی اس کانفرنس کا مقصد ہے۔

یہ کانفرنس ملک میں سیاسی استحکام اور مسائل کے پائیدار حل کے لیے اہم قدم تصور کی جا رہی ہے، اور توقع ہے کہ مختلف پارٹیوں کی شرکت سے سیاسی ڈائیلاگ کو فروغ ملے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں