اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہے گی، جبکہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے وقت کچھ مقامات پر کہرا پڑ سکتا ہے۔
اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب: زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سردی ہوگی۔ سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، لیہ، بھکر، نورپور تھل، ڈی جی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔
سندھ: زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، شہید بینظیرآباد، دادو، لاڑکانہ، ٹنڈوجام، موہنجوداڑو اور گردونواح میں دھند متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا: زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ہوگی۔ پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان: موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔
کشمیر: موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں چند مقامات پر شدید سردی پڑ سکتی ہے۔شہر اور دیہی علاقوں میں شہریوں کو دھند اور سردی کے پیش نظر احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔