پاک فضائیہ کی برتری پر چین کی مہر، جے-10 سی ای کی جنگی فتح تسلیم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین نے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر اپنے جدید جنگی طیارے جے-10 سی ای (J-10CE) کی عملی جنگی کامیابی کا اعتراف کر لیا ہے۔

چین کی قومی دفاعی سائنس و ٹیکنالوجی صنعت بیورو اور اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری فار نیشنل ڈیفینس (SASTIND) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جے-10 سی ای طیاروں نے مئی 2025 میں ہونے والی فضائی جھڑپ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
چینی ادارے کے مطابق جے-10 سی ای طیاروں نے فضائی لڑائی کے دوران متعدد دشمن جنگی طیاروں کو مار گرایا جبکہ یہ خود کسی نقصان سے محفوظ رہے۔ اگرچہ بیان میں براہ راست پاک بھارت جنگ یا انڈیا کا نام نہیں لیا گیا، تاہم مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپوں کے تناظر میں اس اعلان کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ پہلی بار ہے کہ کسی چینی سرکاری ادارے نے جے-10 سی ای کی جنگی میدان میں کامیابی کی تصدیق کی ہو۔ چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اس پیش رفت نے عالمی دفاعی ماہرین اور بین الاقوامی ہوابازی صنعت کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔یاد رہے کہ مئی 2025 میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا تھا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے جدید رافیل طیاروں سمیت چھ جنگی جہاز مار گرائے ہیں۔ بعد ازاں نومبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس تعداد میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے سات بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد مواقع پر اس جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے سات سے آٹھ بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کا ذکر کر چکے ہیں، جبکہ بھارتی افواج کے سربراہ جنرل انیل چوہان نے گزشتہ سال سنگاپور میں ایک تقریب کے دوران بھارتی طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا، تاہم انہوں نے درست تعداد بتانے سے گریز کیا تھا۔چینی حکام کے مطابق جے-10 سی ایک مکمل طور پر چین میں تیار کردہ، آل ویدر، سنگل انجن اور سنگل سیٹ ملٹی رول جنگی طیارہ ہے، جو فضائی برتری، انٹرسیپشن اور زمینی اہداف پر حملے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ طیارہ جدید ریڈار سسٹمز، جدید ایویونکس اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہے۔
چین کے مطابق جے-10 سی ای کی جنگی کامیابی کو 2025 کی دس اہم ترین دفاعی سائنسی و تکنیکی کامیابیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ چینی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے نہ صرف طیارے کی عملی افادیت ثابت ہوئی ہے بلکہ عالمی دفاعی منڈی میں چینی جنگی ساز و سامان کی ساکھ بھی مزید مضبوط ہوئی ہے۔چینی حکام کے مطابق جے-10 سی کی جنگی کارکردگی دیگر چینی دفاعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کا سبب بنے گی اور یہ ثابت کرتی ہے کہ چینی ٹیکنالوجی مغربی دفاعی نظاموں کا مؤثر متبادل بن چکی ہے۔

 

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں