خراب موسم،پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں پر پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)ملک کے بڑے ہوائی اڈوں، خاص طور پر کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر موسم کی خراب صورتحال، کم مسافر لوڈ اور آپریشنل وجوہات کی وجہ سے پروازوں کے شیڈول میں شدید خلل پیدا ہوا ہے۔ متعدد ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازیں یا تو منسوخ کی گئی ہیں یا کئی گھنٹوں کی تاخیر کا سامنا کر رہی ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر فلائی ناس کی جدہ جانے اور واپس آنے والی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ گلف ایئر کی کراچی سے بحرین کی دو طرفہ پرواز بھی ملتوی کر دی گئی۔ ایئرسیال نے کراچی سے لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد کے لیے مجموعی طور پر آٹھ پروازیں منسوخ کی ہیں۔ اسی طرح فلائی ادیل کی کراچی سے ریاض کی دو پروازیں اور ایئربلو کی کراچی لاہور کی دو پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔ ایتھوپین ایئر کی کراچی سے ادیس ابابا کی دو طرفہ پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ پی آئی اے کی کراچی لاہور کی پروازیں PK-306 اور PK-307 بھی آپریٹ نہیں ہو سکیں۔ علاوہ ازیں، ایئرایشیا کی کراچی کوالالمپور کی دو پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر دھند کی شدت کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک پروازوں کی آمد و رفت بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ نجف، ابوظہبی اور کراچی کی تین پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ جدہ جانے والی پی آئی اے اور سعودی ایئرلائن کی تین پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ مزید برآں، لاہور سے دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور کراچی جانے والی چھ نجی اور غیر ملکی پروازیں دو سے چار گھنٹے تاخیر کے ساتھ روانہ ہوئیں۔

ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کی تصدیق متعلقہ ایئرلائنز سے کریں تاکہ کسی غیر متوقع تاخیر یا منسوخی سے بچا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں