وزیراعظم شہباز شریف آج صحت کارڈ پروگرام کا افتتاح کریں گے

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج باضابطہ طور پر وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کا افتتاح کریں گے، جس کے تحت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو شناختی کارڈ کی بنیاد پر مفت طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اس پروگرام کا مقصد عوام کو مہنگے علاج کے بوجھ سے نجات دلانا اور ملک میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کو فروغ دینا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، اس صحت پروگرام کی مدت 30 جون 2027 تک مقرر کی گئی ہے، جس کے دوران شہری مختلف مہلک اور دائمی بیماریوں کا علاج بلا معاوضہ حاصل کر سکیں گے۔

اطلاعات کے مطابق، پروگرام کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر کے 640 سرکاری اور نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ان اسپتالوں میں مریضوں کو کینسر، امراضِ قلب، شوگر، گردوں کے امراض، حادثات اور دیگر سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے داخلے اور طبی خدمات بلا معاوضہ فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ تقریباً دو سال قبل صحت سہولت کارڈ کے معطل ہونے کے بعد اسلام آباد کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، خصوصاً وہ افراد جو مہنگے اور طویل علاج کے متحمل نہیں ہو سکتے تھے۔ نئے پروگرام کے آغاز سے ان مسائل میں نمایاں کمی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے 41 ارب روپے کے بجٹ سے شروع کیے گئے اس یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے تحت، ہر مستحق خاندان کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاکہ کسی بھی شہری کو مالی مجبوری کے باعث علاج سے محروم نہ رہنا پڑے۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم صحت کارڈ نہ صرف عوامی فلاح کا ایک اہم منصوبہ ہے بلکہ یہ صحت کے شعبے میں ایک بڑی اصلاح بھی ثابت ہوگا، جس سے کم آمدنی والے طبقے کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں