ہیلتھ کینیڈا کا بچوں کی اسٹرولر واپس منگوانے کا اعلان،دم گھٹنے کا خطرہ قرار

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)ہیلتھ کینیڈا نے ایک سال کے دوران کینیڈا میں فروخت ہونے والی ایک بیبی اسٹرولر کو دم گھٹنے کے ممکنہ خطرے کے باعث واپس منگوانے (ریکال) کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی ادارے کے مطابق 3 اِن 1 INFANS بیبی اسٹرولر میں موجود ایک حصے سے بچوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

ہیلتھ کینیڈا کا کہنا ہے کہ اس اسٹرولر کے گراب بار میں استعمال کیا گیا فوم مواد ایسی چھوٹی اشیا چھوڑ سکتا ہے جن تک بچہ رسائی حاصل کر لے تو وہ دم گھٹنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ مذکورہ اسٹرولر میں ایڈجسٹ ہونے والا بیک ریسٹ اور کینوپی موجود ہے جبکہ اسے ایک ہاتھ سے فولڈ کرنے کی سہولت بھی حاصل ہے۔

یہ اسٹرولر تین رنگوں میں فروخت کی گئی ہےگلابی (BC10134PI)، سرمئی (BC10134GR) اور سیاہ (BC10134BK)، جبکہ اس کا ماڈل نمبر 704 ہے۔

ہیلتھ کینیڈا کے مطابق جنوری 2024 سے دسمبر 2025 کے دوران کینیڈا بھر میں اس اسٹرولر کے 270 یونٹس فروخت کیے گئے، جو ایمازون یا INFANS کی ویب سائٹ کے ذریعے دستیاب تھے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اس اسٹرولر کا استعمال بند کر دیں اور مزید معلومات کے لیے INFANS سے رابطہ کریں۔ بیان کے مطابق مسئلے کے حل کے لیے ایک مرمتی کٹ فراہم کی جائے گی، جو دستیاب ہوتے ہی صارفین کو بھیج دی جائے گی۔

ہیلتھ کینیڈا نے واضح کیا ہے کہ 25 دسمبر 2025 تک کینیڈا میں اس اسٹرولر کے باعث کسی حادثے یا چوٹ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم، احتیاط کے طور پر یہ اقدام بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں