محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سے متعلق نئی پیشگوئی کردی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے اور بعض علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد میں بھی سرد موسم کے ساتھ آسمان جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ خطہ پوٹھوہار میں موسم جزوی طور پر ابر آلود متوقع ہے۔

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، ساہیوال، خانیوال، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور میانوالی میں دھند چھانے کا امکان ہے۔ اسی طرح لیہ، بھکر، نورپور تھل، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان کے زیادہ تر علاقوں میں بھی دھند متوقع ہے۔

گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اسی دوران، پی ڈی ایم اے پنجاب نے آج سے 23 جنوری تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری متوقع ہے۔ علاوہ ازیں لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش کی توقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں