مسلم خاتون غزالہ ہاشمی نے امریکہ میں تاریخ رقم کر لی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا میں سیاسی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار باب اس وقت رقم ہوا

جب ریاست ورجینیا میں مسلم خاتون رہنما غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر نائب گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔اس موقع کے ساتھ ہی وہ نہ صرف امریکا کی پہلی مسلم نائب گورنر بن گئیں بلکہ ورجینیا کی تاریخ میں بھی ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا۔اسی تقریب میں ریاست ورجینیا کو پہلی خاتون گورنر بھی مل گئی، جہاں سابق رکن کانگریس ایبی گیل اسپین برجر نے گورنر کے عہدے کا منصب سنبھالا۔ اس کے علاوہ ریاستی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام رہنما جے جونز نے اٹارنی جنرل کے عہدے کا حلف اٹھا کر ایک اور سنگِ میل قائم کیا۔
حلف برداری کی تقریب کو اتحاد، تنوع اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایک خصوصی انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی۔ امام شریف نے دعا کرائی اور ملک میں امن، مساوات اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں سینیٹر صدام ازلان سلیم، سینیٹر کنعان سمیت کئی اہم سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔ اس موقع پر ایڈمز اسکاؤٹنگ امریکا اور گرلز اسکاؤٹس کی جانب سے ایک رنگا رنگ پریڈ بھی منعقد کی گئی، جس کی قیادت رضوان جاکا، احسن اللہ، بیتھنی رشید اور دیگر رہنماؤں نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان جاکا نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت ریاست میں اتحاد، رواداری اور ثقافتی تنوع کو مزید فروغ دے گی اور مختلف کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں کردار ادا کرے گی۔ورجینیا کے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئر منصور قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ گورنر، نائب گورنر اور پوری کابینہ بلاتفریق عوام کی خدمت کرے گی، خصوصاً جنوب ایشیائی اور اقلیتی برادریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔سیاسی مبصرین کے مطابق غزالہ ہاشمی کا قرآن پاک پر حلف اٹھانا نہ صرف امریکا میں مذہبی آزادی کی عکاسی ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ امریکی معاشرہ تنوع اور شمولیت کی جانب مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ پیش رفت آنے والی نسلوں کے لیے امید، حوصلے اور نمائندگی کی ایک مضبوط مثال سمجھی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں