ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریاں رو ک دی گئیں ، پاکستان کا ایونٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ایک بڑے بحران کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے

جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایونٹ کی تیاریاں باضابطہ طور پر روک دیں۔ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ بھارت میں سیکیورٹی خدشات اور بنگلادیش کے وہاں جا کر نہ کھیلنے کے فیصلے کی حمایت ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر 7 فروری سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ اور دیگر تیاریوں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انتظامیہ سے متبادل حکمتِ عملی بھی طلب کر لی گئی ہے تاکہ بدلتی ہوئی صورتحال میں آئندہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کے اس فیصلے کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کی ہے جس کے تحت ڈھاکا نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارت جا کر ورلڈ کپ میچز کھیلنے سے انکار کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق بنگلادیش کا مؤقف نہ صرف معقول بلکہ زمینی حقائق کے عین مطابق ہے، کیونکہ بھارت میں غیر جانبدار ٹیموں اور کھلاڑیوں کے تحفظ پر سنجیدہ سوالات موجود ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا واضح مؤقف ہے کہ اگر کسی ملک میں کھلاڑیوں کی جان و مال محفوظ نہ ہو تو کھیل کا انعقاد محض ایک رسمی کارروائی بن جاتا ہے۔ پی سی بی حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے سیکیورٹی کے دعوے کاغذی ہیں جبکہ زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے، جس کا اندازہ ماضی میں پیش آنے والے واقعات سے لگایا جا سکتا ہے۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اگر بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ ہوا اور بھارت نے سیکیورٹی سے متعلق تحفظات دور کرنے میں ناکامی دکھائی تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر سنجیدگی سے نظرثانی کرے گا۔ اس حوالے سے آئی سی سی کے کردار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ آیا عالمی کرکٹ ادارہ واقعی غیر جانبدار ہے یا میزبان ملک کے دباؤ میں آ کر فیصلے کرتا ہے۔کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال بھارت کے لیے ایک سفارتی اور انتظامی ناکامی ہے، جس نے ایک عالمی ایونٹ کو تنازع کا شکار بنا دیا ہے۔ اگر بھارت سیکیورٹی خدشات دور کرنے میں ناکام رہا تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔دوسری جانب شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ کھیل کو سیاست کی نذر کرنے اور سیکیورٹی جیسے بنیادی معاملات پر سمجھوتہ کرنا عالمی کرکٹ کے مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں