پاکستان میں ٹک ٹاک کا بڑا کریک ڈاؤن، دو کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں غیر معیاری اور قواعد کے خلاف مواد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے دو کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کی گئی تازہ کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر کے دوران عمل میں لائی گئی۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں پاکستان میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار 284 ایسی ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا جو ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر پورا نہیں اترتی تھیں۔ ٹک ٹاک حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو ایک محفوظ، مثبت اور ذمہ دار ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پیشگی طور پر کانٹنٹ ہٹانے کی شرح 99.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو ٹک ٹاک کے خودکار اور جدید مانیٹرنگ سسٹم کی مؤثریت کو ظاہر کرتی ہے۔ مزید یہ کہ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے تقریباً 96 فیصد ایسی تھیں جنہیں اپ لوڈ ہونے کے پہلے 24 گھنٹوں کے اندر ہی پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا۔
ٹک ٹاک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی جدید ٹیکنالوجی اور انسانی نگرانی کے امتزاج سے ایسے مواد کی نشاندہی کرتی ہے جو نفرت انگیزی، غیر اخلاقی رویے، گمراہ کن معلومات یا دیگر ممنوعہ زمروں میں آتا ہو۔ اس عمل کے ذریعے نہ صرف کمیونٹی اسٹینڈرڈز پر عمل درآمد یقینی بنایا جاتا ہے بلکہ صارفین کے اعتماد کو بھی مضبوط کیا جاتا ہے۔ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم پر مثبت اظہارِ خیال، تخلیقی مواد اور ذمہ دار ڈیجیٹل رویوں کو فروغ دینا ان کی اولین ترجیح ہے۔ اسی مقصد کے تحت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
ڈیجیٹل ماہرین کے مطابق پاکستان جیسے بڑے صارفین والے ملک میں اس پیمانے پر کانٹنٹ مانیٹرنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اب مقامی قوانین اور سماجی اقدار کے حوالے سے زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں