خبردار،سوشل میڈیا کی ایک غلط پوسٹ آپ کو جیل لے جاسکتی ہے،این سی سی آئی اے کی وارننگ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خبردار کیا ہے کہ صارفین کا ایک چھوٹا سا غیر محتاط کلک یا پوسٹ بھی جیل کے خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے عوامی آگاہی کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں صارفین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی پوسٹ، خبر یا لنک کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔ کیا یہ مواد درست ہے؟ کیا اسے شیئر کرنا قانونی طور پر جائز ہے؟ کیا یہ کسی ادارے یا شخص کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟

ایجنسی نے واضح کیا کہ اعلیٰ عدلیہ یا دیگر مقتدر اداروں کے خلاف جھوٹی یا غیر مصدقہ معلومات پھیلانا سنگین قانونی جرم ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

این سی سی آئی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور افواہوں یا غیر تصدیق شدہ مواد کو آگے نہ بڑھائیں۔ اگر کوئی شہری لاپرواہی سے ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف سائبر قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ یہ ایڈوائزری عوام کو آن لائن ذمہ داری کے ساتھ مواد شیئر کرنے کی ترغیب دینے کے لیے جاری کی گئی ہے، تاکہ سائبر اسپیس میں شفافیت اور قانونی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں