پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری،کوہاٹ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے بڑے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیا ہے

جسے ملکی توانائی شعبے کے لیے ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق کوہاٹ کے نشپا بلاک میں واقع براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ تین ہزار ایک سو بیرل خام تیل حاصل ہوگا، جبکہ اسی کنویں سے یومیہ اکیاسی لاکھ مکعب فٹ سے زائد قدرتی گیس کی پیداوار بھی متوقع ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ دریافت جدید تکنیکی سروے اور جامع ڈرلنگ کے بعد ممکن ہوئی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل نے مزید بتایا کہ یہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران نشپا بلاک میں کمپنی کی مسلسل تیسری بڑی کامیاب دریافت ہے۔ ان تین حالیہ دریافتوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر یومیہ نو ہزار چار سو اسی بیرل خام تیل حاصل کیا جا رہا ہے، جو ملکی توانائی وسائل میں نمایاں اضافہ ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق ان نئی دریافتوں سے ملکی خام تیل کی مجموعی پیداوار میں تقریباً چودہ اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے، جو قومی توانائی سلامتی کے لیے ایک اہم سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر تیل و گیس کے وسائل کی دریافت اور ترقی سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور توانائی کی طلب و رسد میں توازن پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مقامی وسائل کی تلاش کے عمل کو مزید تیز کر رہی ہے۔ ان حالیہ کامیابیوں سے نہ صرف قومی معیشت کو فائدہ پہنچے گا بلکہ توانائی بحران پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں