ایران امریکہ کشیدگی ، برطانیہ کے چار ٹائفون لڑاکا طیارے قطر میں تعینات

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں برطانیہ نے

مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کرتے ہوئے قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کر دیے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فضائیہ نے قطر کے ایک فوجی اڈے پر چار ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں۔برطانوی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں لڑاکا طیاروں کی تعیناتی خالصتاً دفاعی مقاصد کے لیے کی گئی ہے اور اس کا مقصد خطے میں اتحادی افواج اور اہم تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ برطانیہ مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
علاقائی کشیدگی میں اس وقت اضافہ دیکھنے میں آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی بڑی فوجی فورس ایران کے قریب تعینات کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق کئی جنگی جہاز ایران کی سمت روانہ ہو چکے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے تحت امریکی افواج کو حساس مقامات کے نزدیک رکھا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا، ’’ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بہت سی فورسز حرکت میں ہیں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔‘‘ ان کے اس بیان کو خطے میں ممکنہ کشیدگی کے مزید بڑھنے کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے واضح کیا تھا کہ امریکا فی الحال ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا اس کا بھرپور جواب دے گا۔ ان بیانات کے بعد عالمی سطح پر خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے کہ خلیجی خطہ ایک بار پھر بڑے تصادم کی طرف بڑھ سکتا ہے۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق قطر میں برطانوی لڑاکا طیاروں کی تعیناتی نہ صرف ایران امریکا کشیدگی کا براہِ راست اثر ہے بلکہ یہ نیٹو اتحادیوں کی جانب سے امریکا کے ساتھ عملی یکجہتی کا اظہار بھی سمجھی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں خطے میں مزید فوجی نقل و حرکت دیکھنے میں آ سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں