آئندہ دنوں موسم کیسا رہے گا؟برفباری کب تک جاری رہے گی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)آئندہ دنوں موسم کیسا رہے گا؟برفباری کب تک جاری رہے گیشدید موسمی صورتحال کے بارے میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے، مری میں برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے، آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 29 جنوری تک ایڈوائزری جاری کر دی ہے، کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں بالائی و شمالی علاقوں پر اثرانداز ہوں گی، اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے شمالی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے، بلوچستان کے بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر کا امکان ہے، عوام برفباری اور دھند میں سفر سے گریز کریں۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے مشینری اور رسپانس ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، حفاظتی تدابیر کیلئے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے رہنمائی لینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں