آسٹریلین اوپن،نوواک جو کووچ نے نئی تاریخ رقم کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔

راؤنڈ آف 16 میں رسائی کے ساتھ ہی جوکووچ 400 گرینڈ سلیم میچز جیتنے والے دنیا کے پہلے ٹینس کھلاڑی بن گئے، یوں انہوں نے اس کھیل کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں درج کرا لیا۔38 سالہ نوواک جوکووچ نے ہفتے کے روز ڈچ کھلاڑی بوٹِک وین ڈی زینڈشلپ کو سیدھے سیٹس میں شکست دی۔ جوکووچ نے میچ 3-6، 4-6 اور 6-7 سے جیت کر نہ صرف اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا بلکہ ایک ایسا اعزاز بھی حاصل کیا جو اس سے قبل کوئی بھی کھلاڑی حاصل نہ کر سکا۔
اس تاریخی فہرست میں سوئس لیجنڈ روجر فیڈرر 369 گرینڈ سلیم فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز 365 میچز جیت کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ جوکووچ کی یہ کامیابی انہیں اپنے عظیم حریفوں سے ایک قدم آگے لے گئی ہے۔یہ فتح میلبرن پارک میں جوکووچ کی 102 ویں کامیابی تھی، جہاں وہ اب تک 10 آسٹریلین اوپن ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ آسٹریلین اوپن میں سب سے زیادہ سنگل میچز جیتنے کے معاملے میں روجر فیڈرر کے برابر آ گئے ہیں، جو اس ٹورنامنٹ میں ان کی مستقل مزاجی اور غیر معمولی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نوواک جوکووچ اب چوتھے راؤنڈ میں چیک ریپبلک کے جیکب مینسک یا امریکا کے ایتھن کوئن میں سے کسی ایک کا سامنا کریں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والا میچ شدید گرمی کے باعث مؤخر کر دیا گیا تھا، جس کے باعث جوکووچ کے اگلے حریف کا فیصلہ تاخیر سے ہوگا۔ٹینس ماہرین کے مطابق جوکووچ کی موجودہ فارم اور تجربہ انہیں ایک بار پھر آسٹریلین اوپن ٹائٹل کے مضبوط دعویدار بناتا ہے، جبکہ شائقین اس بات کے منتظر ہیں کہ آیا سربین اسٹار اس تاریخی سفر کو ایک اور گرینڈ سلیم ٹرافی کے ساتھ مکمل کر پائیں گے یا نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں