اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت تاحال غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے
جبکہ اس حوالے سے ایک نہایت اہم پیش رفت ہوئی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت یا عدم شرکت پر مشاورت کی گئی۔اگرچہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ہوچکا ہے، تاہم بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو بھارت میں کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ سے باہر کیے جانے کے بعد پاکستان کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں یہ غور کیا گیا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے یا نہیں
مخلتلف آپشنز زیر غور آئے تاہم حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کوکیا جائے گا ملاقات میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا جن میں شرکت نہ کرنا بھارت سے میچ نہ کھیلنا،سیاہ پٹیاں باندھ کرجانا شامل ہے
بعد ازاں ایکس پر محسن نقوی سے واضح کیا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو کیا جائے گا کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہے یا نہیں۔