اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل کی دوستوں کے ہمراہ ڈانس ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین نے مختلف قسم کے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
یشما گل اپنے کیریئر میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں جن میں ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘، ’’کس دن میرا ویاہ ہو گا‘‘، ’’صدقے تمہارے‘‘، ’’بے باک‘‘، ’’تیرے عشق کے نام‘‘، ’’پھانس‘‘ اور ’’حق مہر‘‘ شامل ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 1.6 ملین سے زائد فالورز ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست گلالئی اور علی کی میوزیکل نائٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکارہ زویا ناصر، زرمینے اور دیگر دوستوں کے ساتھ پرفارم کیا۔
ویڈیو میں یشما گل اور زرمینے نے مشہور پاکستانی گانے "گال سن” پر ڈانس کیا، جبکہ اداکارہ نے گرو رندھاوا کے گانے "سیرا” پر بھی اپنی پرفارمنس پیش کی۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد صارفین کے درمیان ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔ کچھ مداحوں نے یشما گل کی توانائی اور ڈانس کو سراہا، جبکہ بعض صارفین نے ان کے ڈانس پر تنقید بھی کی۔
ایک صارف نے کہا، ’’انہیں نہ ڈانس آتا ہے اور نہ شرم‘‘، ایک اور نے لکھا، ’’پتا کرو یہ مخلوق کس چڑیا گھر سے بھاگی ہے‘‘، جبکہ ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’یہ کیسے مردانہ مووز ہیں‘‘۔
کئی مداحوں نے اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈانس کو صرف تفریح کے طور پر دیکھا جانا چاہیے اور اسے زیادہ سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔