کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی،فرانس میں بل منظور

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فرانس میں کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے اہم قانون سازی کی

جانب پیش رفت کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل قومی اسمبلی (ایوانِ زیریں) سے منظور کر لیا گیا ہے۔ تاہم قانون بننے کے لیے بل کو ابھی سینیٹ سے منظوری حاصل کرنا باقی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ اقدام آن لائن ہراسانی، نفسیاتی دباؤ اور کم عمر بچوں میں ذہنی صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا حد سے زیادہ استعمال بچوں میں اضطراب، ڈپریشن اور پرتشدد رویوں کو فروغ دے رہا ہے۔فرانسیسی قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے بل کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجویز شامل ہے۔ مجوزہ قانون کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں کو صارفین کی عمر کی تصدیق کے مؤثر نظام نافذ کرنا ہوں گے تاکہ کم عمر بچوں کی رسائی روکی جا سکے۔
بل میں تعلیمی اداروں سے متعلق بھی اہم تجاویز شامل کی گئی ہیں، جن کے تحت مڈل اسکولوں میں پہلے سے موجود اسمارٹ فون پابندی کو ہائی اسکولوں تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اسکولوں میں اسمارٹ فون کا محدود استعمال طلبہ کی توجہ، تعلیمی کارکردگی اور سماجی رویوں پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں اس سے قبل بھی نوجوانوں میں بڑھتے تشدد اور جارحانہ رویوں کا ایک بڑا سبب سوشل میڈیا کو قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کی طرز پر فرانس میں بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی حمایت کی ہے۔
قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں منظوری کی صورت میں یہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔ فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو ڈیجیٹل دنیا کے خطرات سے محفوظ رکھنا اور ان کی ذہنی و سماجی نشوونما کو بہتر بنانا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں