مریم نواز نے ہر ضلع میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز کے قیام کی منظوری دے دی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ہر ضلعی اسپتال (ڈی ایچ کیو) میں نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ ان سینٹرز کے قیام کا مقصد فالج کے مریضوں کو فوری اور مؤثر علاج فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اور نرس کو فوری طور پر تین ماہ کی اسٹروک مینجمنٹ ٹریننگ دی جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسٹروک پیشنٹ کے لیے ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ فوری طور پر شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔ اس پراجیکٹ کے تحت ضلعی اسپتالوں کے ڈاکٹر فالج کے مریض کے فوری علاج کے لیے اسپیشلسٹ اور کنسلٹنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کر سکیں گے۔

مریم نواز شریف نے نرسز کے لیے اسٹروک مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام کے آغاز اور ریسکیورز کی اسٹروک ٹریننگ کے اقدامات کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فالج کے علاج کے لیے گولڈن آورز کی اہمیت مسلمہ ہے اور وہ خود اس مہم کی قیادت کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے ہر چلڈرن اسپتال میں اسٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کیے جائیں گے تاکہ بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے فوری طبی سہولت میسر ہو۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد فالج کے مریضوں کی زندگی بچانا اور علاج میں تاخیر سے ہونے والے نقصان کو کم کرنا ہے۔

پمز کے نیورالوجسٹ ڈاکٹر قاسم بشیر نے اسٹروک مینجمنٹ پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 25 سال سے زائد العمر میں چار میں سے ایک شخص کو فالج کا خطرہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فالج کے پری ہاسپٹل، ہاسپٹل اور پوسٹ ہاسپٹل کیئر کے لیے آگاہی اور پیشہ ورانہ ٹریننگ لازمی ہے تاکہ مریضوں کو بروقت اور مؤثر علاج فراہم کیا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں