ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کی ہوا بازی صنعت پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا کے خلاف ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے، اور اس بار ان کی توجہ کینیڈا کی ہوابازی کی صنعت پر مرکوز ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ امریکہ میں فروخت ہونے والے طیاروں پر 50 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ ان کے مطابق یہ اقدام اس وجہ سے ہے کہ کینیڈا نے مبینہ طور پر امریکہ میں تیار کردہ گلف اسٹریم بزنس جیٹس کی سرٹیفکیشن سے انکار کیا ہے۔

ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا نے “غلط طور پر، غیر قانونی طور پر اور مسلسل” گلف اسٹریم 500، 600، 700 اور 800 ماڈلز کو سرٹیفائی کرنے سے انکار کیا، جس کے نتیجے میں ان بزنس جیٹس کی فروخت بھی ممکن نہیں رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک گلف اسٹریم کے طیاروں کو سرٹیفکیشن نہیں ملتی، وہ کینیڈا کی بمبارڈیئر گلوبل ایکسپریس بزنس جیٹس کی سرٹیفکیشن بھی منسوخ کر دیں گے۔

ٹرمپ نے لکھااگر کسی بھی وجہ سے یہ صورتحال فوری طور پر درست نہ کی گئی تو میں امریکہ میں فروخت ہونے والے تمام طیاروں پر کینیڈا کے خلاف 50 فیصد ٹیرف عائد کر دوں گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں