خامنہ ای کی علاقائی جنگ کی وارننگ، ٹرمپ ایران سے معاہدے کے خواہاں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کے سپریم لیڈرآی ت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے علاقائی جنگ کے خدشے کے اظہار کے بعد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی امید ظاہر کی ہے۔ خامنہ ای نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی فوجی کارروائی کی تو اس کے اثرات پورے خطے میں پھیل جائیں گے۔آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران دھمکیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں اور نہ ہی ایرانی قوم امریکی دباؤ سے خوفزدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی پر حملے کا آغاز نہیں کرتا، تاہم اگر ملک یا قوم کو نشانہ بنایا گیا تو سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
خامنہ ای کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کا علاقائی جنگ کی بات کرنا غیر معمولی نہیں، تاہم اصل صورتحال مذاکرات کے نتائج سے واضح ہوگی۔ ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کسی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی بحری موجودگی میں اضافہ کر دیا ہے، جہاں اس وقت ایک طیارہ بردار بحری جہاز، چھ ڈسٹرائرز اور تین لیٹورل کامبیٹ شپ تعینات ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں