دو سال بعد رفح کراسنگ کھل گئی ،فلسطینیوں کی محدود آمدورفت بحال

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق رفح کراسنگ کو سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت جزوی طور پر فعال کیا گیا ہے

جہاں روزانہ تقریباً 150 فلسطینیوں کو غزہ سے باہر جانے جبکہ 50 فلسطینیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ اس عمل کے دوران مسافروں کو سخت سکیورٹی چیک اور طویل جانچ پڑتال کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ یورپی مانیٹرنگ ٹیمیں رفح کراسنگ پر پہنچ چکی ہیں اور وہ آمدورفت کے عمل کی نگرانی کر رہی ہیں۔ تاہم کراسنگ کھلنے کے باوجود غیر ملکی صحافیوں کو تاحال غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر عالمی صحافتی تنظیموں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے مئی 2024 میں رفح کراسنگ پر فوجی قبضہ کرکے اسے مکمل طور پر بند کر دیا تھا، جس کے بعد غزہ کی پٹی میں انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا تھا۔ رفح کراسنگ غزہ کا واحد راستہ ہے جو براہِ راست مصر سے منسلک ہے اور اسے انسانی امداد، مریضوں کے انخلا اور شہریوں کی محدود نقل و حرکت کیلئے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ کی جزوی بحالی کو بین الاقوامی دباؤ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مسلسل اپیلوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم موجودہ پابندیوں کے باعث یہ اقدام غزہ کے وسیع انسانی بحران کے حل کیلئے ناکافی ہے۔فلسطینی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رفح کراسنگ کو مکمل طور پر اور مستقل بنیادوں پر کھولا جائے تاکہ زخمیوں، مریضوں اور محصور شہریوں کو سہولت میسر آ سکے، جبکہ امدادی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی بھی ممکن ہو۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں