عالمی رہنمائوں کی حمایت پر شکریہ،دہشتگردوں کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،شہبازشریف

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے دل دہلا دینے والے خودکش حملے کے بعد دنیا بھر سے موصول ہمدردی اور یکجہتی کے پیغامات پر دوست ممالک اور عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دھماکے میں 32 افراد شہید اور 162 زخمی ہوئے، میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کا علاج پمز اور پولی کلینک میں جاری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں میں دوست ممالک کی حمایت ہمیشہ اہم رہی ہے اور اس نازک گھڑی میں پاکستانی قوم متحد رہی اور دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں چار سے چھ کلوگرام بارودی مواد اور بڑی تعداد میں بال بیئرنگ استعمال کی گئی۔ خودکش حملہ آور نے پہلے پستول سے فائر کیے اور پھر مسجد کے مرکزی ہال میں خود کو اڑا لیا۔ حملہ آور، جو افغانستان سے تربیت یافتہ تھا، یاسر ولد بہادر خان کے نام سے شناخت ہوا اور وہ محلہ قاضیاں پشاور کا رہائشی تھا۔ پشاور سے اس کے چار رشتہ دار بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں