اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ بورڈ آف پیس کی کا پہلا اجلاس 19 فروری 2026 کو امریکہ میں منعقد ہونے جارہی ہے
جس کے لیے اراکین کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ کے ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی واشنگٹن میں یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں میزبانی کریں گے۔اس بورڈ میں 25 ممالک نے شمولیت اختیار کی ہے اور صدر ٹرمپ اس کے چیئر مین ہیں۔ بورڈ کے قیام کا مقصد غزہ میں امن قائم کرنا، تعمیر نو کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانا، اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔
تاہم، بعض اہم یورپی ممالک جیسے برطانیہ، فرانس اور ناروے نے بورڈ کی شمولیت کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس میں حصہ لینے سے انکار کیا ہے۔ ابتدائی طور پر بورڈ کی تشکیل پر تنقید کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نے بھی بعد میں اس میں شامل ہونے کی آمادگی ظاہر کی تھی۔میٹنگ کے ایجنڈے کی تفصیلات ابھی تک منظرِ عام پر نہیں آئیں، لیکن امریکی میڈیا کے مطابق یہ اجلاس غزہ ڈیل کے دوسرے حصے پر عمل درآمد کی پیش رفت کے حوالے سے اہم ہوگا، جس میں غزہ کی بحالی اور امن کے قیام کے اقدامات شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق اس بورڈ کی سرگرمیاں مشرقِ وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہیں، اور بین الاقوامی سطح پر غزہ کے امن اور استحکام کے لیے اہم رہنمائی فراہم کریں گی۔