ٹی20 ورلڈ کپ ؟ کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے ؟

اردو ورلڈ کینیڈٓ ( ویب نیوز ) نیوزی لینڈ اپنا آخری گروپ میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف جبکہ پاکستان ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل مگر ناممکن نہیں رہی۔اہم میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے اور اب اسے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے نہ صرف اپنی کامیابی بلکہ دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔
مسلسل دو شکست کے بعد سری لنکن ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور ساتھ ہی پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل ہوگیا۔ نیوزی لینڈ ٹیم گروپ میں آخری میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان اپنا آخری میچ ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پلس3.05 ہوگیا جبکہ پاکستان کا رن ریٹ مائنس 0.46 ہے۔
سپر ایٹ مرحلہ: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر ورلڈ کپ سے باہر کردیاپوائنٹس ٹیبل پر محدود پوائنٹس اور منفی نیٹ رن ریٹ نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی ہے۔ پاکستان کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی تاکہ رن ریٹ بہتر کیا جا سکے۔ماہرین کے مطابق اگر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستانی ٹیم سری لنکا کے میچ سے قبل ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی، تاہم کرکٹ میں غیر متوقع نتائج کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے اور قومی ٹیم اب ہر اوور میں بھرپور کارکردگی دکھانے کیلئے پُرعزم ہے۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں