پاک فوج نے لمحوں میں دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا کر قومی وقار کا تحفظ کیا،مریم نواز

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)مریم نواز شریف نے پاک افغان سرحد پر خوارج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے سرحدی علاقے میں ہونے والے حملے پر پاکستانی افواج کے فوری اور مؤثر ردعمل کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک فوج کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے لمحوں میں دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا کر قومی وقار کا تحفظ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اور اس کے معاونین ماضی میں بھی ذلیل و رسوا ہوئے ہیں اور آئندہ بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ خوارج اور ان کے سرپرست پاکستان کے خلاف اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی مٹی کا ہر ذرہ مضبوط دفاعی دیوار بن کر ملک کی حفاظت کرے گا۔ ان کے مطابق پاکستان کی جغرافیائی سرحدیں قومی وقار کی علامت اور سرخ لکیر ہیں، جن کی خلاف ورزی کرنے والے کو سخت انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج ملک کی عزت و وقار کی حفاظت کے لیے متحد ہیں۔ پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھنے والے بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ملک کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار رہیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں