پکتیا میں 5افغان پوسٹوں پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا، ویڈیو وائرل

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے دوران مسلح افواج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر انداز میں جواب دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں کارروائی کے دوران افغانستان کے صوبہ پکتیا کے مقابل واقع متعدد افغان چوکیوں پر قبضہ کر لیا گیا ہے اور وہاں قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جن چوکیوں پر کنٹرول حاصل کیا گیا ہے ان میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈہ کے سامنے اور ایک زرملان کے بالمقابل واقع ہے۔ کارروائی کے دوران دشمن کی عسکری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ انگور اڈہ میں قائم افغان ٹرمینل کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ کسی بھی جارحیت کی راہ روکی جا سکے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق جاری آپریشن "غضب للحق” کے تحت دشمن کی متعدد عسکری چوکیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اب تک 133 افغان جنگجو مارے جا چکے ہیں جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 27 چوکیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور مجموعی طور پر سات افغان چوکیوں پر قبضہ حاصل کیا جا چکا ہے۔

مزید برآں، مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے دوران دشمن کے 50 سے زائد ٹینک، توپیں اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ملکی خودمختاری کے دفاع اور سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں