ایرانیوں نے ہتھبار نہ ڈالے تو انہیں موت کا سامنا کرناپڑے گا،ٹرمپ کی دھمکی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران انتہائی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایرانی افواج، خصوصاً سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر انہوں نے ہتھیار نہ ڈالے تو انہیں ہلاکت خیز نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد قوم سے خطاب میں انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا اپنے شہریوں کے خون کا بدلہ ضرور لے گا اور ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی فوری طور پر ختم نہیں ہوگی بلکہ یہ کئی ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ ان کے مطابق یہ جنگ ایک ماہ تک بھی پھیل سکتی ہے کیونکہ امریکا اپنے اہداف کے حصول تک پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے اور متعدد اہم کمانڈروں کو ہلاک کیا گیا ہے، جبکہ سیکڑوں فوجی تنصیبات اور اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل امریکی شہریوں اور مفادات کے لیے بڑا خطرہ تھے، اسی بنا پر یہ کارروائی ناگزیر تھی۔ انہوں نے سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور پر ہتھیار ڈال دیں کیونکہ بصورتِ دیگر کارروائیاں مزید شدت اختیار کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ایرانی اہلکار ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہیں اور ایران کے اندرونی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ایرانی شہری اپنے ملک کا مستقبل خود سنبھالیں۔ ان کے بقول جنگ کے بعد ایران میں جمہوری نظام کے قیام کی راہ ہموار کی جائے گی۔

علاقائی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے اور انہیں تازہ صورتِ حال سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ دنوں میں مزید جانی نقصان کا خدشہ موجود ہے، تاہم امریکا اپنی کارروائی اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک اس کے مقاصد مکمل طور پر حاصل نہیں ہو جاتے۔

صدر کے اس سخت بیان کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں