برطانیہ کا لڑکا طیارے قطر بھیجنے کا اعلان

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر

برطانیہ کی عسکری موجودگی مضبوط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چار جدید لڑاکا طیارے ٹائفون قطر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ اینٹی ڈرون صلاحیتوں سے لیس وائلڈ کیٹ ہیلی کاپٹر بھی قبرص میں تعینات کیے جائیں گے۔برطانوی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں حالیہ سکیورٹی صورتحال کے باعث برطانیہ اپنے اتحادیوں اور فوجی اڈوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چار ٹائفون لڑاکا طیارے قطر بھیجے جا رہے ہیں جبکہ وائلڈ کیٹ ہیلی کاپٹر  تعینات ہوں گے تاکہ ڈرون حملوں سمیت ممکنہ خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

کیئر اسٹارمر نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف ابتدائی حملوں میں برطانیہ براہ راست شریک نہیں تھا۔ تاہم جب ایران کی جانب سے خطے کے دیگر ممالک کو نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئیں تو سکیورٹی صورتحال بدل گئی اور برطانیہ نے دفاعی اقدامات بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا بنیادی مقصد اپنے فوجی اہلکاروں، اتحادی ممالک اور خطے میں موجود برطانوی مفادات کا تحفظ ہے۔ اس مقصد کے لیے فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔دوسری جانب صادق خان نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ مثبت بات ہے کہ برطانوی وزیراعظم نے براہ راست جنگ میں شامل ہونے سے گریز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو ماضی کی جنگوں خصوصاً عراق سے سبق سیکھنا چاہیے۔
صادق خان نے کہا کہ جنگیں ہمیشہ خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرتی ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ سفارتی کوششوں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے۔ ان کے مطابق برطانیہ کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو کشیدگی کم کرنے اور امن قائم رکھنے میں مددگار ثابت ہوں۔تجزیہ کاروں کے مطابق برطانیہ کی جانب سے لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی اس بات کی علامت ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال تیزی سے پیچیدہ ہو رہی ہے اور مغربی ممالک اپنے فوجی اثاثوں کے تحفظ کے لیے اضافی اقدامات کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں