ٹی 20 ورلڈ کپ ،پلیرآف دی ٹورنامنٹ کون ہو گا؟ اعلان ہو گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں

سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہےجس میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مختلف ٹیموں کے نمایاں کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور امریکا کے کرکٹر شامل ہیں۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے ٹورنامنٹ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کی توجہ حاصل کی۔ انہوں نے سات میچوں میں 76 اعشاریہ 60 کی اوسط اور 160 اعشاریہ 25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ مجموعی طور پر 383 رنز بنائے۔ انہوں نے صرف چھ اننگز میں یہ رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
صاحبزادہ فرحان کی کارکردگی کی ایک اور خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں دو شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ انہوں نے سری لنکا کی ٹیم اور نمیبیا کی ٹیم کے خلاف سنچریاں بنا کر ایک نیا اعزاز اپنے نام کیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز کے لیے بھارت کے وکٹ کیپر بلے با سنجو سیمسن کو بھی نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر ول جیکس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کی جانب سے تیز گیند با زلونگی نگیدی اور ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم کو بھی ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر نامزد کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا اور وکٹ کیپر بلے با ز ٹم سیفرٹ بھی اس اعزاز کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ امریکا کے کھلاڑی شاڈلے وین شالک وِک کو بھی نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل مقابلے میں بھارت کی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو سات رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جبکہ شائقین کرکٹ کی نظریں اب فائنل مقابلے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے اعلان پر مرکوز ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں