خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی،صدر پاکستان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ

خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین کو قرض، جائیداد اور روزگار تک برابر رسائی فراہم کرنا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے خواتین کی مساوی شرکت کو قومی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا تھا، اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قیادت پاکستانی خواتین کے عزم اور صلاحیت کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاک پٹ سے پارلیمنٹ تک خواتین کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔آصف علی زرداری نے محترمہ فاطمہ جناح اور بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد کو خواتین کے لیے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئینی اقدامات سے پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنائی گئی ہے، تاہم امتیازی قوانین اور نقصان دہ سماجی رویوں کے خاتمے کی ضرورت اب بھی موجود ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ مساوی حقوق کے ذریعے خواتین کی تعلیم، روزگار اور تحفظ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ دیہی خواتین زراعت اور معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خواتین کے خلاف امتیاز کے خاتمے کے لیے عالمی معاہدوں کا پابند ہے اور نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن سمیت دیگر ادارے خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔آصف علی زرداری نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ویمن امپاورمنٹ پیکج کو خواتین کی معاشی بہتری کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو قرض، جائیداد اور روزگار تک برابر رسائی دینا ضروری ہے، کیونکہ ترقی کا اصل پیمانہ خواتین کی زندگی میں عملی بہتری ہے۔

 

 

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں