مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال،آئی سی سی کا اہم اجلاس موخر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اہم میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔

آئی سی سی کی یہ میٹنگ 25 سے 27 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد ہونے والی تھی، تاہم خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اسے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق، میٹنگ اب اپریل میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔ آئی سی سی نے اپنے تمام رکن ممالک کو میٹنگ کے ملتوی ہونے سے آگاہ کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، امکان ہے کہ اجلاس اب کسی دوسرے مقام پر منعقد کیا جائے گا تاکہ عالمی کرکٹ سے متعلق اہم فیصلے بلا رکاوٹ جاری رکھے جا سکیں۔ آئی سی سی کی میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندے کرکٹ کی ترقی، عالمی ٹورنامنٹس کے شیڈول اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے والے تھے۔

 

 

 

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں