ایران نے اب تک اسرائیل پر کتنے ڈرونز اور میزائل داغے ؟نیو یارک ٹائمز کا بڑا دعوی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی اخبادی نیو یارک ٹائم نے ایران کی جانب سے خطے میں کیے گئے حالیہ حملوں سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران نے عرب ممالک اور دیگر اہداف کی طرف 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایران کے میزائل ذخائر کم ہونے کے تاثر کے باوجود حملوں کی شدت میں کسی نمایاں کمی نہیں آئی اور ایرانی افواج مسلسل ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق ایران نے خطے میں اپنے مخالفین کے خلاف بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے جن کا ہدف مختلف فوجی تنصیبات اور اہم مقامات تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملوں کی اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ کئی کارروائیاں خفیہ یا غیر مصدقہ ذرائع سے سامنے آئی ہیں۔اخبار نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں، جس کی وجہ سے جنگ کے دونوں اطراف کے نقصانات اور کارروائیوں کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔
پاسداران انقلاب کا بیان
دوسری جانب ایران کی طاقتور فوجی تنظیم (پاسدارانِ انقلاب) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تل ابیب کو نشانہ بناتے ہوئے 10 “خیبر شکن” میزائل داغے ہیں۔پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کو پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا کہ اب مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے سائرن مسلسل بجتے رہیں گے اور ایرانی حملے جاری رہیں گے۔
امریکی نیوی کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایرانی پاسداران انقلاب نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے خطے میں موجود امریکی نیوی کے ایک جہاز کو بھی خیبر شکن میزائل کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔
خطے میں کشیدگی میں اضافہ
ماہرین کے مطابق ایران کی جانب سے بڑی تعداد میں ڈرون اور میزائل حملوں کے دعوے خطے میں جاری کشیدگی کو مزید خطرناک بنا سکتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں پہلے ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے جبکہ عرب ممالک اور عالمی طاقتیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حملوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو خطے میں ایک وسیع جنگ کے خدشات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں