پریس کلب اسلام آباد الیکشن: ڈیموکریٹس پینل کے عبدالرزاق سیال صدر ،فرقان راؤ سیکرٹری منتخب، نائب صدور کی نشستیں تقسیم

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے حالیہ الیکشن میں جرنلسٹ برادری نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر اپنے نمائندے منتخب کیے، اور اس بار ڈیموکریٹس پینل نے صدر کی سیٹ پر نمایاں کامیابی حاصل کی عبدالرزاق سیال صدر جبکہ فرقان راؤ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

متحدہ اپوزیشن ڈیموکریٹس پینل کے عبدالرزاق سیال 1067 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوئے۔ ان کے مد مقابل جرنلسٹ پینل کی خاتون امیدوار نیئر علی 1052 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

الیکشن کے دیگر نتائج کے مطابق سیکرٹری اور دو نائب صدور بھی ڈیموکریٹس پینل سے منتخب ہوئے۔ جبکہ سیکرٹری فنانس کی سیٹ پر جرنلسٹ پینل کے عابد عباسی نے خاور نواز راجہ کو شکست دی۔ جرنلسٹ پینل کی شکیلہ جلیل جوائنٹ سیکرٹری اور سحرش قریشی بھی کامیاب رہیں۔ نائب صدر کی نشست پر جرنلسٹ پینل کے امیدوار احتشام الحق 1202 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے، جو اس پینل کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

ڈیموکریٹس پینل کے امیدوار عثمان خان اور بشیر چودھری بھی نائب صدور کی نشستوں پر کامیاب رہے، بشیر چودھری نے 1076 ووٹ حاصل کیے جبکہ عثمان خان کو 1015 ووٹ ملے۔

گزشتہ روز ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی کا عمل طویل رہا، اور آخرکار پریس کلب کے الیکشن کمیشن نے باقاعدہ نتائج کا اعلان کیا۔ صدر کی سیٹ پر کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس پینل کے حامیوں نے عبدالرزاق سیال کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کو نیک شگون قرار دیا۔

اس بار کے انتخابات میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور صحافی برادری نے بھرپور حصہ لے کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کیا، جس سے پریس کلب کی جمہوری روایات کی مضبوطی کا اظہار ہوا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں