حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی، عالمی تجارت پر خطرات منڈلانے لگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اہم سمندری گزرگاہ باب المندب کو بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے

جس کے بعد عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔حوثی تنظیم کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو وہ باب المندب کو مکمل طور پر بند کر سکتے ہیں اور اگر ہم نے یہ راستہ بند کر دیا تو کوئی بھی اسے دوبارہ کھول نہیں سکے گا ۔

باب المندب دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے جو بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملاتا ہے۔ اس راستے سے یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان بڑی مقدار میں تیل اور تجارتی سامان کی ترسیل ہوتی ہے، اس لیے کسی بھی ممکنہ بندش کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس قسم کی دھمکی نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے بلکہ عالمی شپنگ، توانائی کی قیمتوں اور سپلائی چین کو بھی شدید متاثر کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ یمن میں جاری تنازع اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اس اہم سمندری راستے کی سیکیورٹی پہلے ہی عالمی طاقتوں کیلئے ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں