ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف لیجنڈ ریسلر بروک لیسنر نے ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر بروک لیسنر نے تین دہائیوں کے طویل کیرئیر کے بعد ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

یہ ایونٹ ممکنہ طور پر ان کا آخری ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ بھی رہا۔ریسل مینیا 42 کی دوسری رات بروک لیسنر اور Oba Femi کے درمیان پہلا میچ ہوا، جس میں بروک لیسنر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے بعد لیسنر نے اپنے ریسلنگ گیئرز رنگ میں چھوڑ دیے، جو کہ ریسلنگ کو الوداع کہنے کا علامتی اشارہ سمجھا جاتا ہے۔گیئر چھوڑنے کے بعد بروک لیسنر نے اپنے دوست اور طویل عرصے سے منیجر پال ہائے مین کو گلے لگایا، جبکہ تماشائیوں نے "تھینک یو بروک” کے نعرے بلند کیے۔

رنگ کو چھوڑنے سے قبل انہوں نے اسے فلور پر چوما، جس سے یہ واضح ہوا کہ یہ واقعی ان کا آخری میچ تھا۔بروک لیسنر نے 2002 میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن کر اپنی ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا، 2004 میں کچھ عرصے کے لیے وقفہ لیا اور بعد میں دوبارہ واپسی کی۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ جیتنے کے علاوہ تین بار یونیورسل چیمپئن شپ اور دو بار رائل رمبل مقابلے اپنے نام کیے۔

2014 میں بروک لیسنر نے ریسل مینیا میں انڈر ٹیکر کا 21 سال تک برقرار رہنے والا ناقابل شکست ریکارڈ توڑا تھا۔کچھ عرصے قبل بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلرز جان سینا (دسمبر 2025) اور اے جے اسٹائلز (فروری 2026) نے ریسلنگ کو خیرباد کہا تھا، اور اب بروک لیسنر کے جانے کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کی ایک اور بڑی لیجنڈ کیریئر سے رخصت ہو گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں