بھارتی آرمی چیف کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی کوشش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہے
ہیں

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان آپریشن سندور میں بھارت کی ناکامی اور اس کے نتائج کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انیل چوہان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ آپریشن سندور کو بھول جانا چاہیے اور نئی ٹیکنالوجی اور جدید سسٹمز کو پرانے سسٹمز کے ساتھ یکجا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگلے سندور کی تیاری کے لیے تینوں مسلح افواج کی ہم آہنگی کو بہتر بنایا جائے۔
ماہرین کے مطابق بھارتی حکام اس بیان کے ذریعے عوام اور عسکری حلقوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ پچھلی ناکامی کے باوجود بھارت اپنی دفاعی حکمت عملی کو اپ گریڈ کر رہا ہے، لیکن حقیقت میں یہ ناکامی بھارت کے لیے ایک بڑی خفت تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت نے پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کی کوشش کی، جس میں پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔
پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران بھارتی فضائیہ کے سات طیارے مار گرائے گئے، جسے علاقائی اور عالمی سطح پر بھارت کی ناکامی کے طور پر دیکھا گیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا حالیہ بیان داخلی اور خارجی سطح پر بھارت کی عسکری کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔ یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارتی حکام اپنی ناکامی کی چھپائی کے لیے سٹریٹجک اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کو مرکزی محور بنا رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی پاکستان کے دفاعی ماہرین نے بھارت کے اس اقدام کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپریشن سندور کی ناکامی بھارت کی عسکری حکمت عملی میں خلل اور خطے میں اس کے تاثر کو نقصان پہنچانے والا واقعہ تھا۔ اب بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی اس قسم کی بیانات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ اس ناکامی کو عوامی سطح پر کم دکھانے کے لیے سرگرم ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں