14
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، لبنان کی مشرقی وادی بقاع میں ڈرون حملہ کرکے حزب اللہ کے 2 ارکان کو شہید کرنے کا دعوی کیا ہے۔
جنوبی لبنان کے قصبے ال خیام سمیت مختلف علاقوں میں منظم بم باری، توپ خانے کا استعمال، رہائشی عمارتوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کردیا، مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔اسرائیل ضلع طائر سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں اور بنیادی انفرااسٹرکچر کو تباہ کررہا ہے۔ادھر حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر ڈرون سے حملہ کردیا، حزب کا کہناتھا کہ اسرائیل کی جنگی بندی خلاف ورزیوں کے جواب میں فوجی گاڑی کونشانہ بنایا گیا۔