فٹبال ورلڈ کپ،فیفا کی ایران کو بڑی پیشکش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  فٹبال کے عالمی مقابلے میں ایرانی ٹیم کی شرکت سے متعلق عالمی تنظیم FIFA نے ایران کو اہم پیشکش کر دی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق فیفا نے ایرانی فٹبال فیڈریشن کو اپنے مرکزی دفتر زیورخ آنے کی دعوت دی ہے تاکہ عالمی کپ میں ایران کی شرکت سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث ایران کی شرکت غیر یقینی کا شکار ہے، تاہم عالمی فٹبال تنظیم اس معاملے کے حل کے لیے سرگرم ہے۔

فیفا حکام کا کہنا ہے کہ ایران کو 20 مئی تک زیورخ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ ٹیم کی شرکت، سکیورٹی اور دیگر انتظامی امور پر بات چیت کی جا سکے۔دوسری جانب فیفا کے صدر پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ ایران عالمی کپ 2026 میں ضرور شرکت کرے گا اور اپنے میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق امریکہ میں ہی کھیلے گا۔واضح رہے کہ فٹبال کا عالمی کپ 2026 کینیڈا ، میکسیکو اور امریکہ میں منعقد ہوگا، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث ایران کی شرکت عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں