6
اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)عدالت عالیہ لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے سات کروڑ روپے واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ گیارہ مئی کو اس درخواست کی سماعت کرے گا۔عدالت نے قومی احتساب بیورو سے بیانِ حلفی بھی طلب کر رکھا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری شوگر ملز ریفرنس میں سات کروڑ روپے بطور ضمانت عدالت عالیہ لاہور میں جمع کرائے گئے تھے، تاہم قومی احتساب بیورو اس کیس کو اب ختم کر چکا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جمع کرائی گئی رقم واپس کرنے کا حکم جاری کرے۔