کفایت شعاری کمیٹی اجلاس: قونصلر سروسز میں توسیع اور کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیول کنزرویشن اور اضافی کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد اور نگرانی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے پیش کردہ استثنیٰ کی درخواستوں اور کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عوامی سہولت اور انتظامی بہتری کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ خارجہ اور اس کے رابطہ دفاتر کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں قونصلر اٹیسیٹیشن سروسز عوامی سہولت کے پیش نظر جمعہ کے روز بھی کھلی رہیں گی۔

کمیٹی نے مزید سفارش کی کہ 13 جون 2026 کو ختم ہونے والے اضافی کفایت شعاری اقدامات کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 30 جون 2026 تک بڑھایا جائے تاکہ مالی نظم و ضبط اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں چھوٹے گروسری اور کریانہ اسٹورز کے اوقات کار میں نرمی کرتے ہوئے انہیں رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ یہ سہولت ہفتہ اور اتوار سمیت پورے ہفتے کے دوران حاصل ہوگی۔

کمیٹی کے اجلاس میں وزیر پیٹرولیم، وزیر موسمیاتی تبدیلی، وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ سمیت مختلف اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شرکاء نے کفایت شعاری اقدامات کے تسلسل اور عوامی سہولت میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا۔

حکام کے مطابق ان فیصلوں کا مقصد ایک طرف سرکاری اخراجات میں نظم و ضبط برقرار رکھنا اور دوسری طرف شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں