بھارت غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے،دفتر خارجہ

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور اس کا حتمی حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، جن میں کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں اور ان بیانات کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ صومالیہ میں یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کی رہائی کے لیے حکومت ہر ممکن سفارتی کوششیں کر رہی ہے۔ یہ شہری ایک کارگو جہاز پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ دیگر ممالک کے عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔ حکومت پاکستان اس معاملے پر صومالی حکام اور متعلقہ فریقین سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ان کی محفوظ واپسی ممکن بنائی جا سکے۔

دفتر خارجہ نے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین سے جنگ بندی کے معاہدوں کا احترام کرنے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں